ایچ آر سی پی کو اس بات پر سخت تشویش ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال خطرناک حد تک ابتر ہو چکی ہے۔ پولیس نے 2023 میں سٹریٹ کرائمز کے ہزاروں مقدمات درج کیے جن میں 100 سے زائد شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا۔ اگرچہ شہریوں کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لیے جانے اور بڑھتی ہوئی بربریت کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، لیکن بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی تشویش ناک ہے۔ معاشی مایوسی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایچ آر سی پی کراچی کے شہریوں کے زندگی اور سلامتی کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے امن و امان کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔
@HRCP87 The worst law and order scenario in interior Sindh, where people in Dacoo, Rajj, feel de-oxigenated due to a terrible environment sponsored by criminal elites and their class A criminal gangs, is something that HRCP has to express worry about!
@HRCP87 پورے پاکستان نے عموما اور نسل پرست پیپلز پارٹی کے وڈیروں اور مقتدر اداروں نے خصوصا کراچی اور مہاجروں کو لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے شہری سندھ کو لوٹو ان کو قتل کرو ملازمتوں اور تعلیم کا حق چھین کر صرف ٹیکس دینے کی مشین بنا دو اور اگر یہ اس پر احتجاج کریں تو ان کو دہشت گرد قرار دے دو
@HRCP87 Peshawar city of Sindh
@HRCP87 Lahore City of Sindh
@HRCP87 Lahore City of Sindh
@HRCP87 Gujranwala city of Sindh