البرہان مری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ البرہان سے وابستہ مری کے احباب کافی عرصہ سے تحصیل مری اور اس کے گرد و نواح میں حلقاتِ سیرت کا کام پھیلا چکے تھے ۔۔۔ اسی طرح علاقے میں بڑے پیمانے پر علماۓ کرام کے متعدد جوڑ اور القدس ورکشاپس بھی منعقد کر چکے تھے ۔۔ اب ان ساتھیوں کی بڑی چاہت اور کوشش تھی کہ مری میں البرہان کا مرکز قائم ہو اور باقاعدہ تعلم و تعلیم ، تزکیہ و اصلاح ، تذکیر و دعوت اور خدمت خلق کا کام شروع ہو ۔۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس کے اسباب پیدا فرما دیے اور دستیاب وسائل کا جائزہ لینے کے بعد البرہان کی مرکزی مجلس شوری نے مری میں مرکز کے قیام اور ترتیبات کے اجراء کی اجازت دے دی ہے۔ ان شاءاللہ عید کے بعد ” البرہان مری “ میں علم دین کورس میں داخلوں کا اعلان ہو جاۓ گا۔ تمام مخلصین سے قبولیت کی دعاؤں کی درخواست ہے۔
3
30
113
4K
0