شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر جدید کیمروں کی تنصیب کا کام رواں ماہ تک مکمل کرلیا جائے۔آئی جی سندھ سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی شناخت کوممکن بنایا جاسکے گا۔ رفعت مختارراجہ کراچی15مارچ 2024:-
2. آئی جی سندھ رفعت مختار رااجہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) پروجیکٹ پر ابتک کی پیش رفت و جملہ امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
3. آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر جدید کیمراز کی تنصیب کا کام رواں ماہ تک مکمل کرلیا جائے اور اس ضمن میں ہر ممکن روابط اور معاونت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ پولیس S-4 کی جملہ امور کی جلد سے جلد تکمیل کے اقدامات ۔
4. ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے داخلی و خارجی مقامات پر خصوصی کمیراز کی تنصیب سے جرائم کے خلاف پولیس کاروائیوں کو مزید تقویت ملیگی اور شہروں میں داخل اور باہرجانے والی گاڑیوں کی شناخت کوممکن بنایا جاسک گا۔ اجلاس کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے دوران بریفنگ سندھ
5. اسمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے تحت ابتک کے امور کے بارے میں بتایا۔ کہ سندھ کے 18 داخلی و خارجی مقامات پر جدید کیمراز نصب کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم نائن (M-9) کے علاوہ کراچی کی 16 لوکیشن پر کیمراز کی سہولت فعال ہے۔
6. جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے منتخب کردہ مقامات پر بھی جدید کیمراز جلد ہی فعال کردیئے جائیں گے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرمیں قائم S-4منصوبے کا دورہ بھی کیا۔
7. اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی,ڈی آئی جیز, ہیڈکوارٹرز,آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ,آرآرای سمیت اے آئی جیز آئی ٹی,آپریشنز, کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او, اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔ #SindhSmartSurveillance #PoliceActions #CameraSurveillance #CitizenSafety