22 مئی یومِ ولادتِ امامِ محافظ ناموسِ رسالت رحمۃ اللہ علیہ 22 مئی کے مبارک دن ہم عقیدت و احترام کے ساتھ ایک ایسی عظیم ہستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے علم، عمل، جرأت اور فہم سے ملتِ اسلامیہ کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک نئی روح پھونکی جنہیں دنیا امیر المجاہدین، امامِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شیخ الحدیث والتفسیر، مجاہدِ ناموسِ رسالت، حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے یاد کرتی ہے آپ صرف ایک عالمِ دین نہیں بلکہ ایک ہمہ جہت شخصیت تھے آپ خطبہ و تحریر میں بے مثال، فکری میدان کے شہسوار، سچے عاشقِ رسول اور ایک باہمت رہنما تھے جنہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ، عقیدۂ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت کی پاسبانی کے لیے وقف کر دیں تھیں عُروُقِ مُردۂ مشرق میں خُونِ زندگی دوڑا سمجھ سکتے نہیں اس راز کو سینا و فارابی آپ رحمہ اللہ نے نہ صرف علم کے موتی بکھیرے، بلکہ امت کو غیرتِ ایمانی، دینی حمیت اور عشقِ مصطفیٰ کے رنگ میں رنگنے کا عظیم فریضہ بھی انجام دیا آپ کا لب و لہجہ بیداری کی صدا تھا، آپ کا پیغام غیرت و محبت کا علمبردار، اور آپ کی جدوجہد تاریخِ ملت اسلامیہ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے آج اُن کا وجود ہمارے درمیان نہیں، مگر ان کی گونجتی ہوئی آواز، بلند کردار اور دلوں کو گرما دینے والے الفاظ آج بھی ہمیں حوصلہ اور رہنمائی عطا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے امام خادم حسین رضوی رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صحیح معنوں میں دین کی سربلندی کے لیے سرگرم عمل رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وبارک وسلم
@overseasteamtlp یا بےشرمی تیرا آسرا بدعتی در بدعتی